تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

رواں سال 4 نئے آئی فونز متعارف کروائے جانے کا امکان

نیویارک: رواں سال ایپل کی جانب سے 4 نئے آئی فونز متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

ایپل انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے 4 نئے آئی فونز متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 میں ناموں کے سسٹم میں تبدیلی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے ایپل کی جانب سے ریگولر آئی فون کے ساتھ بڑے ماڈلز کو میکس یا پلس کے نام کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔

آئی فون 12 سیریز میں بھی پرو اور میکس کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن ریگولر ماڈلز کے لیے ناموں میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ایپل کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس کے نام سے ماڈلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

پہلی بار ایپل یکی جانب سے سب سے چھوٹی اسکرین والے ماڈل کو منی کے نام سے متعارف کروایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی فون منی میں 5.4 انچ ڈسپلے دیا جاسکتا ہے جبکہ آئی فون 12 میں 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو میں بھی 6.1 انچ اور آئی فون پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دئیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بار کے آئی فون میں پہلے سے زیادہ بہتر اے 14 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ ریگولر ماڈلز میں 4 جی بی ریم اور پرو ماڈلز میں 6 جی بی ریم دئیے جانے کا امکان ہے۔

ایپل کی جانب سے ریگولر ماڈلز میں المونیم باڈی استعمال کی جائے گی جبکہ پرو ماڈلز اسٹین لیس اسٹیل سے لیس ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -