منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ایپل کی الیکٹرک کار سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی الیکٹرک کار کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ فیصلے سے دو ہزار ملازمین متاثر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مبینہ طور پر کئی ارب ڈالر کا خود مختار الیکٹرک کار پروجیکٹ بند کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ملازمین کو اس فیصلے سے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیمز اور منصوبے کے سربراہ کیون لِنچ نے آگاہ کیا، ملازمین کو بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ پر کام بتدریج ختم کیا جائے گا اور اس کی تیاری میں مصروف افراد کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈویژن میں منتقل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کتنے عملے کو برطرف کیا جائے گا کیونکہ ایپل کے پاس کئی سو ہارڈ ویئر انجینئرز اور گاڑیوں کے ڈیزائنرز بھی اس منصوبے پر کام کر رہے تھے، تاہم ترجمان ایپل کمپنی نے خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

Apple Car

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب عالمی کار ساز اداروں نے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں اپنی سرمایہ کاری کو کم کر دیا، جن کی طلب میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

کمپنی کے سربراہ ٹم کک نے 2017 میں اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ ایپل ’آٹونومیس سسٹمز‘ پر کام کر رہا ہے جس کو انہوں نے ’مدر آف آل اے آئی پروجیکٹس‘ کا نام دیا تھا۔

یہ ٹیکنالوجی کمپنی اس سے بھی قبل کئی سالوں سے خفیہ طور پر سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک کار پروجیکٹ تیار کر رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر کمپنی کا بغیر اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈل کے ایک آٹوموبائل بنانے کا ارادہ تھا تاکہ مسافر لیموزین طرز کی گاڑی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں