جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

آئی فون صارفین کیلیے بڑی خبر، قیمتوں میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی فون بنانے والی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فونز کی قیمتوں میں رعایت کی پیشکش کردی، یہ فیصلہ چین میں اپنے حریف ہواوے کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایپل کی جانب سے اکثر اپنے صارفین کو سہولت کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کیے جاتے رہے ہیں تاہم اس بار ایک مہم کے ذریعے آئی فون کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے چین میں اپنے آفیشل ’ٹی مال سائٹ‘ میں مخصوص آئی فون ماڈلز پر 2300 یوان یعنی 318 ڈالر تک کی رعایت دی ہے۔

- Advertisement -

امریکی کمپنی کی جانب سے چین میں مذکورہ رعایت کی مہم 20 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی۔

قبل ازیں اسی سال ماہ فروری میں بھی ایپل نے رعایت کا اعلان کرتے ہوئے آئی فونز پر زیادہ سے زیادہ ڈسکاؤنٹ 1150 یوان دیا تھا جبکہ اس بار 2300 یوان تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کے ون ٹی بی ماڈل پر سب سے زیادہ رعایت دی جا رہی ہے اس کے علاوہ متعدد ماڈلز پر بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ خریداروں کی ترغیب کیلئے آئی فون 15 کے 128 جی بی ویریئنٹ والے ماڈلز پر 1400یوان تک کا ڈسکاؤنٹ دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں