ایپل کے نئے آنے والے آئی فون کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے جس کو متوقع طور پر آئی فون 16 کہا جائے گا۔
نئے اور جدید فون استعمال کرنے کا شوق رکھنے والوں کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ نئے اور زبردست فیچر کے ساتھ آئی فون 16 رواں سال ماہ ستمبر میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
ہم جانتے ہیں کہ آئندہ آئی فون 16 لائن اپ اپنی بیٹری کی لائف میں تبدیلیاں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے لیکن اب سوال یہ ہے کہ کون سا ماڈل بہترین بیٹری کا حامل ہوگا؟ فوربز کی ایک حالیہ رپورٹ میں ویبو لیکر، انسٹنٹ ڈیجیٹل کے ذریعہ کے مطابق آئی فون 16 پرو نئے ماڈلز میں سب سے زیادہ مفید ہوگا۔
آئی فون 16 پرو میکس میں ایک ایسی بیٹری ہوگی جو اپنے پیشرو آئی فون 15 پرو میکس سے 5.74 فیصد بڑی ہے تاہم، آئی فون 16 پرو میں زیادہ نمایاں اضافہ دیکھا جائے گا اس کی بیٹری کی صلاحیت موجودہ ماڈل کے مقابلے میں 9.25 فیصد بڑھے گی۔
تازہ ترین رپورٹ آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کے بارے میں تفصیلات کو چھوڑ کر مکمل طور پر دو پرو ماڈلز پر مرکوز ہے۔
نمبروں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے، آئی فون 16 پرو میں 3,577 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی جبکہ آئی فون 15 پرو میں 3,274 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
دریں اثنا، آئی فون 16 پرو میکس اپنی بیٹری کی گنجائش 4,422 mAh سے بڑھا کر 4,676 mAh تک جائے گا۔
آئی فون 15 پرو میکس کی پہلے سے ہی متاثر کن بیٹری لائف کو دیکھتے ہوئے تقریباً 6 فیصد اضافہ قابل ذکر ہے۔ آئی فون 16 پرو کی بیٹری میں 9 فیصد سے زیادہ بہتری ایک اہم، نمایاں فرق کا باعث بن سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز تو آئندہ سال ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے؟۔
ملنے والی تازہ معلومات کے مطابق آئی فون 16 بڑی تبدیلیاں لائے گا، جس میں ایپل کو آئی فون 16 پرو کے سائز کو 6.3 انچ تک اور آئی فون 16پرو کے سائز کو 6.9 انچ تک بڑھانے کی توقع ہے، سائز کی تبدیلیاں صرف آئی فون 16 پرو ماڈلز تک محدود ہوں گی، تاہم آئی فون 16 ماڈلز کا سائز آئی فون 15 ماڈلز جیسا ہی رہے گا۔
اس حوالے سے میک ریومرز کی رپورٹ میں آئی فون 16 کے ممکنہ ڈیزائن کے پروٹو ٹائپ خاکے جاری کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا کہ اگلے سال کے بیسک آئی فون ماڈل کے لیے ایپل کی جانب سے بیک ڈیزائن اور بٹنوں میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے لیے کمپنی کی جانب سے 3 ڈیزائنز پر غور کیا جا رہا ہے جن کے خاکے رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔
سبزی مائل پیلے رنگ کے پہلے ڈیزائن میں بیک پر آئی فون ایکس جیسا کیمرا سیٹ اپ نظر آرہا ہے۔
گلابی اور سیاہ رنگ کے ڈیزائنز میں کیمرا سیٹ اپ دیکھنے میں ایک جیسا ہی لگ رہا ہے، مگر تینوں ڈیزائنز میں والیوم کنٹرولز کے ساتھ ساتھ ایکشن بٹن کا اضافہ بھی نظر آرہا ہے۔