تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

نائن الیون تباہی کے ابتدائی 12 گھنٹے، کبھی شائع نہ ہونے والی تصاویر جاری کرنے کا اعلان

امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی نے نائن الیون کے بیس سال مکمل ہونے پر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی سے متعلق دستاویزی فلم ریلیز  کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپ نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے ساتھ اشتراک کر کے یہ فلم تیار کی ہے، جس کے ڈائریکٹر برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس فلم میں ہدایت کاری کی ذمہ داری چینل 4 کی مشہور زمانہ دستاویزی فلم ’وار لور ڈز نیکسٹ ڈور‘ کے ڈائریکٹر ایڈم وسارت کو دی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر 2021 میں نائن الیون حملوں کے 20 سال مکمل ہونے پر دستاویزی فلم ریلیز کریں گے، جو ورلڈٹریڈ سینٹر سے طیارے ٹکرانے کے بعد کے 12 گھنٹوں پر مرکوز ہوگی۔

مزید پڑھیں: نائن الیون حملوں سے 40 روز قبل امریکا کو آگاہ کردیا تھا، سابق انٹیلیجنس عہدیدار کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا 31 اگست تک افغان جنگ ختم کرنے کا اعلان

اس فلم کو ’دا پریزیڈینٹس وار روم‘ کا نام دیا گیا ہے،  جس میں نائن الیون کی تقریباً  200 ایسی تصاویر ہیں جو پہلے کبھی سامنے نہیں آئیں۔

ایپل اور بی بی سی نے اس فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان یکم ستمبر کو کیا، جس کی بنیاد پر مبصرین کو امکان ہے کہ یہ ماضی میں نائن الیون کے حوالے سے بنائی جانے والی فلموں سے زیادہ مقبول ہوجائے گی۔

ایپل کا کہنا ہے کہ اس فلم میں صدر جارج ڈبلیو بش ، نائب صدر ڈک چینی ، کونڈولیزا رائس  اور کولن پاول جیسی اہم شخصیات کے وڈیوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -