لاہور : زمان پارک میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیلنگ فوری طور پر روکنے کا حکم دے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں حکومت پنجاب ،آئی جی پنجاب ،سی سی پی اولاہور ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آنسو گیس شیل سے انسانی بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں ، زمان پارک کے لوگ شیلنگ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کےوارنٹ کی تعمیل میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، استدعا ہے کہ عدالت شیلنگ فوری طور پر روکنے کا حکم دے اور پولیس کو غیر قانونی اقدامات سے روکے۔