تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عمران خان پر حملے کیخلاف اندراج مقدمہ کیلیے عدالت میں درخواست دائر

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست پی ٹی آئی راہنما زبیر بخاری کی جانب سے سیشن عدالت وزیر آباد میں دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

زبیر بخاری نے درخواست میں کہا کہ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی مگر اس پر کارروائی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ کئی روز تک پولیس نے وقوعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی، پولیس نے درخوست پر کارروائی کی بجائے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پی ٹی آئی راہنما نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔

Comments

- Advertisement -