تازہ ترین

خیبر پختونخوا نگراں حکومت کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد آنے والی نگراں حکومت کی 90 روزہ آئینی مدت ختم ہوگئی جس کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔

نگراں حکومت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی مدت ختم ہو گئی ہے، آرٹیکل 105 کے تحت پہلے انتخابات کی تاریخ اور بعد میں نگراں حکومت قائم ہوتی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل اور نگراں حکومت کو 90 دن گزر گئے لیکن ابھی تک گورنر نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، صوبے میں نگراں سیٹ اپ غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر قائم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مدت ختم ہونے کے بعد نگراں حکومت کا ہر اقدام غیر آئینی ہے لہٰذا اسے کام کرنے سے روکا جائے۔

Comments

- Advertisement -