جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کیلیے شیخوپورہ میں درخواست جمع

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے خلاف سکھر کے بعد سیخوپورہ میں بھی اندراج مقدمہ کیلیے درخواست جمع کروا دی گئی۔

مریم نواز کی اعلیٰ عدلیہ اور ریٹائرڈ جرنیلوں کے خلاف توہین آمیز تقریر پر تھانہ بی ڈویژن سٹی شیخوپورہ میں سابق جنرل سیکریٹری شیخوپورہ بار میاں علی بشیرایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ سکھر میں مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کیلیے درخواست دی۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز معزز عدلیہ کے خلاف جلسوں میں ہرزہ سرائی کر رہی ہیں، اداروں اور عدلیہ کے خلاف ان کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر کی جا رہی ہے لہٰذا ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

وکیل ظہیر بابر کے مطابق عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دے کر سماعت 5 مارچ کیلیے مقرر کر دی اور ایس ایس پی سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو نوٹسز جاری کر دیے۔

چند روز قبل پنجاب کے ضلع لیہ میں تھانہ چوک اعظم میں شہری نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف جلسے میں نازیبا گفتگو کی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ سمیت اداروں کی توہین کی لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

گزشتہ روز سول سوسائٹی نیٹ ورک نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز کی سربراہی میں (ن) لیگ عدالت مخالف پروپیگنڈا کر رہی ہے اور مذموم مقاصد کیلیے ججز کو بدنام کر رہی ہے۔

درخواست متن کے مطابق مریم نواز اور حامی الزام تراشی سے عدلیہ کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں، ججز کے خلاف جھوٹے الزامات توہین عدالت ہے لہٰذا چیف جسٹس پاکستان متنازع بیانات کا ازخود نوٹس لیں اور مریم نواز سمیت دیگر خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں