جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلیے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اٹک جیل میں ملاقات کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں اٹک جیل میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میرے موکل ہیں اور کیسز کے معاملات میں ان کی رائے درکار ہے، ملاقات کرنا ان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلیے احکامات جاری کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں