پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا کی تمام ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کی جائے، عدالت میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہری اور ایڈوکیٹ وقاص انور گجر نے لاہور ہائی کورٹ میں ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشنز بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی  سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ایپ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وقاص انور گجر ایڈوکیٹ نے سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

اس درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی کے مالکان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی اور دیگر سوشل میڈیا ایپلیکشنز نوجوانوں کے قیمتی وقت کے ضیاع کا باعث بن رہی ہیں، انہیں استعمال کرنے والے نوجوان اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔

درخواست گزار نے لکھا کہ ان  ایپلیکشنز کے ذریعے بے ہودگی، عریانیت اور غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دیا جارہاہے، چونکہ پاکستان اسلامی ملک ہے اس لیے ریاست کی زمہ داری ہے کہ اسلامی شعائر کو فروغ دیا جائے۔

درخواست میں بتایاگیا کہ گزشتہ 2 برس کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز  بناتے ہوئے کئی نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں، یہ ایپلیکشنز نوجوانوں کو خود غرضی کی طرف مائل کررہی ہیں اور  ہم جنس پرستی کو بھی فروغ دے رہی ہیں ۔

ان پر  پابندی کے لیے پی ٹی اے سمیت دیگر محکموں کو درخواستیں دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ لہذا عدلیہ بیگو، لائیکی، ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا ایپ پر پابندی عائد کرے اور  سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی مانیٹرنگ کیلئے قانون سازی کا حکم بھی جاری کرے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں