جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

فردوس عاشق کے خلاف نازیبا بیان، طلال چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے جانے والے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے رکن صوبائی اسمبلی نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل طلال چوہدری نے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف نازیبا گفتگو کی تھی، جب اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تاہم اب رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے طلال چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے لاہور کے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست جمع کرادی جس کے متن میں بتایا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف نازیبا جملے استعمال کیے۔

مزید پڑھیں: عدلیہ مخالف تقریر، طلال چوہدری کی معافی مسترد، تحریری فیصلہ جاری

یہ بھی پڑھیں: طلال چوہدری کا فیصل آباد میں غیر قانونی ڈیرہ مسمار

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ طلال چوہدری سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہیں، سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو5سال کیلئےنااہل قرار دیا۔

ایم پی اے سعدیہ سہیل نے اپنی درخواست میں لکھا کہ طلال چوہدری کے نازیبا الفاظ کی وجہ سے خواتین کو شدید صدمہ پہنچا اُن کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خواتین کی عزت نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی مسلم لیگ کی قیادت اور بالخصوص شریف خاندان سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے طلال چوہدری نے عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے پاناما فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ججز کو تضحیک کا نشانہ بنایا تھا البتہ جب انہیں طلب کیا گیا تو انہوں نے تحریری معافی مانگی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں