پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

لانگ مارچ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

آئینی درخواست جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاق، چاروں صوبوں، پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ تحریک انصاف نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی، 2014 میں تحریک انصاف نے ریڈ زون میں دھرنا دے کر یرغمال بنایا، 2014 میں تحریک انصاف نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ اور پبلک سیکرٹریٹ پر حملہ کیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا لانگ مارچ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

سینیٹر کامران مرتضی نے درخواست میں استدعا کی کہ عمران خان کو لانگ مارچ کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد کا پابند کیا جائے، عمران خان کو عدالت کی دی گئی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو جلسے سے متعلق لائحہ عمل بنانے کی ہدایت دی جائے، تحریک انصاف 2014 میں بھی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے، ریڈ زون میں اہم سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور سفارتخانے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں