جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

پی آئی اے میں نئی بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے میں نئی بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) میں پائلٹس، فضائی میزبان اور آئی ٹی پروفیشنلز کی شدید کمی کے باعث سپریم کورٹ کی اجازت سے 5 سال کے وقفے سے ایک سالہ قابل توسیع کنٹریکٹ پر 210 اسامیاں پر کرنے کا آغاز ہو گیا۔

پی آئی اے میں پائلٹس کی آخری بھرتی 2016 اور فضائی میزبانوں کی آخری بھرتی 2017 میں کی گئی تھی، 2017 میں بھرتی شدہ 60 فضائی میزبانوں کا بیج ایک سالہ کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ملازمتوں پر پابندی کے تناظر میں فضائی میزبانوں کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

اب نئی بھرتیوں کے لیے موزوں امیدواروں سے 25 ستمبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں، اے ٹی آر کے لیے 10، پائلٹس کی اسامیوں کے لیے انٹرمیڈیٹ کے ساتھ متعلقہ پیشہ ورانہ قابلیت کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 40 فضائی میزبانوں کی اسامیوں کے لیے کم ازکم تعلیمی قابلیت گریجویشن مقرر کی گئی ہے۔

آئی ٹی شعبے میں پے گروپ 6 تا 8 کی 16 اسامیوں پر بھی بھرتیاں کی جا رہی ہیں، سینئر سسٹم ایڈمنسٹریٹر تا مینیجر سطح کے لیے متعلقہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت ضروری قرار دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئی تعیناتیوں سے پی آئی اے آپریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں