اشتہار

خواتین لپ اسٹک لگاتے ہوئے کیا غلطی کرتی ہیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

میک اپ کرتے ہوئے اگر لپ اسٹک صحیح طرح نہ لگائی جائے تو چہرے اور میک اپ کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے لہٰذا لپ اسٹک کا انتخاب اور لگانے کا طریقہ دونوں کو ہی مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔

پورے میک اپ میں کیونکہ لپ اسٹک سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے، اس کا صحیح استعمال آپ کے میک اپ کو چار چاند لگادیتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف بیوٹیشن نادیہ ملک نے میک اپ کرتے ہوئے لپ اسٹک لگانے سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

- Advertisement -

انہوں نے ایک ماڈل کی لپ اسٹک کی غلطیاں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی لپ اسٹک پھیلی ہوئی ہے اور اس کی شیپ بھی ٹھیک نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ لپ اسٹک کو بانچھوں تک نہیں لگانا چاہیے۔

نادیہ ملک کا کہنا تھا کہ میک اَپ کرنے کے بعد آپ کو صرف یہ پریشانی ہوتی ہے کہ لپ اسٹک ٹھیک نہیں لگ رہی یا ہونٹوں کا شیپ صحیح نہیں بن رہا تو آپ لپس آؤٹ لائن کی مدد سے اس کو ٹھیک کرسکتی ہیں۔

آؤٹ لائن لگاتے وقت یہ خیال رکھیں کہ یہ ہونٹوں سے باہر نہ نکلے اور بہت ہی باریک اور نفیس ہو۔ اسے لگانے کے بعد برش کی مدد سے ہموار کرکے ہونٹوں پر پھیلالیں۔ اس طرح ہونٹ کا درمیانی حصہ خود بہ خود بھر جائے گا۔

Makeup

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معیاری لپ اسٹک کا انتخاب کریں اور وہی شیڈ استعمال کریں جو آپ کے چہرے کی رنگت کے مطابق ہو کیوں کہ لپ اسٹک کا رنگ پورے میک اَپ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ اپنی لپ اسٹک اور لپ بام کبھی کسی دوسرے کو استعمال نہ کرنے دیں کیوں کہ اس سے ہونٹوں پر دانے اور الرجی ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں