تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماسک لگانے سے چشمے پر دھند، امریکی ڈاکٹر نے آسان حل بتادیا

واشنگٹن: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک کا استعمال عام ہوگیا ہے لیکن چشمہ لگانے والے افراد کو شیشوں پر دھند کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماسک کی وجہ سے چشمے پر دھند آنے کے باعث دیکھنے میں دشواری پیش آتی ہے اور بار بار چشمہ اتار کر اسے صاف کرنا پڑتا ہے۔

امریکی ڈاکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماسک لگانے کے دوران چشمے پر آنے والی دھند سے پریشان افراد کو اس سے چھٹکارا پانے کا آسان حل بتادیا ہے۔

ڈاکٹر ڈینیل نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ماسک لگانے کے بعد آپ کو اپنی ناک پر ماسک کے اوپر ایک چوٹ پٹی (سنی پلاسٹ) کو اچھی طرح سے لگانا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ماسک کے اوپر چوٹ پٹی لگانے کے بعد آپ ماسک کے ساتھ چشمہ لگائیں گے تو اس پر دھند نہیں آئے گی کیونکہ چوٹ پٹی لگانے سے ماسک بالکل پیک ہوجائے گا۔

امریکی ڈاکٹر ڈینیل کی ٹویٹ کو 68 ہزار صارفین کی جانب سے ری ٹویٹ کیا گیا اور متعدد صارفین نے آسان حل پر بتانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -