اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف سے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس3نام لے کر جا رہا ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات شروع ہوگئی ہے ، جس میں نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوگی، مشاورت کے بعد نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
خیال رہے سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنےآئے ہیں جبکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو نگراں وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
جلیل عباس جیلانی کا نام سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کےسامنے رکھا تھا اور نوازشریف کی جانب سےاعتراض نہیں آیا، پی پی قیادت کوجلیل عباس جیلانی کا نام یوسف رضا گیلانی نے تجویز کیا تھا۔