تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

چیئرمین نیب کی تقرری : تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق

اسلام آباد : چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے حکومت اور اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے ، ذرائع نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام حکومتی فہرست میں سر فہرست ہے اور تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور شہباز شریف ملاقات میں بھی زیر غور آیا اور دونوں رہنما مقبول باقر کے نام پر متفق تھے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو یقین ہے کہ لیڈر آف دی اپوزیشن راجہ ریاض کو بھی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

مقبول باقرسندھ ہائی کورٹ سےسپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے جبکہ فوادحسن فواد کے نام پر حکومتی اتحادیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔.

گذشتہ روز حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوچیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا جارہا تھا کہ ابتدائی طور پر فواد حسن فواد، نیب قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام پر زیر غور ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے ملاقات کی تھی اور مختلف ناموں پر مشاورت کی تھی۔

Comments