جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وفاقی وزارتوں کے پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے 7 وزارتوں کے پارلیمانی سیکریٹریز کا تقرر کر دیا۔

وزارت پارلیمانی امور نے پارلیمانی سیکریٹریز کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ذوالفقار احمد پارلیمانی سیکریٹری امور وزارت ہاؤسنگ و ورکس مقرر کیا گیا ہے۔

نیلسن عظیم پارلیمانی سیکرٹری امور وزارت قومی صحت اور آسیہ اسحاق صدیقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت نجکاری مقرر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نگہت شکیل پارلیمانی سیکریٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور رانا انصار پارلیمانی سیکریٹری وزارت آبی وسائل مقرر کیا گیا ہے۔

سبین غوری پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن، اسفندیار بھنڈارا پارلیمانی سیکریٹری سیفران، اسامہ سرور پارلیمانی سیکریٹری ایوی ایشن مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں