تازہ ترین

تقرر و تبادلے: سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر کو واپس بلالیا گیا

اسلام آباد: بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیرخرم راٹھور کو واپس بلالیا گیا ہے۔ خرم راٹھور آئندہ ہفتے پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔

تحریک انصاف حکومت میں خرم راٹھور کو ریاض میں سفیر تعینات کیا گیا تھا۔ کوپن ہیگن میں تعینات سفیر احمدفاروق کو ریاض بھیجےجانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق معظم احمد کی جگہ برطانیہ کےلیے بھی ہائی کمشنر کا تقرر ہونا ہے جب کہ آمنہ بلوچ یورپی یونین کےلیے سفیر مقرر کر دی گئیں۔

بیرون ملک میں تعینات کئی پاکستانی سفارتخانوں میں تعیناتیاں ہونی ہیں۔ کئی سفیر اپنی 3سالہ مدت مکمل کر چکےہیں۔

Comments

- Advertisement -