ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نگران حکومت کی جانب سے بیورکریسی میں بھی تقرر و تبادلے شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگران حکومت کی جانب سے بیورکریسی میں بھی تقرر و تبادلے شروع کر دیے گئے، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج امور کشمیر و جی بی ظہور احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے بیورکریسی میں تقرر و تبادلے دیکھنے میں آرہے ہیں، اسی سلسلے میں ایڈیشنل سیکریٹری انچارج امور کشمیر و جی بی ظہور احمد عہدہ لے لیا گیا ہے، گریڈ 22 کے بابر حیات تارڑ کو سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔

اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکریٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے، ندیم محبوب اسپیشل سیکریٹری داخلہ تعینات کردیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

گریڈ 22 کے فرحان عزیز خواجہ ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہور کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے، محمد اسد اسلام کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس سروس گریڈ 22 کے صلاح الدین کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات کیے گئے ہیں، حسن محمود یوسفزئی ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن ہوں گے۔

محمد حسن اقبال ایڈیشنل سیکریٹری میری ٹائم افیئرز کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اسور تبادلوں کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں