وفاقی کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کی یوکے حوالگی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملزم عبدالقادر احسان کی یوکے حوالگی کی سمری پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم کی برطانیہ حوالگی کی سمری بھیجی گئی تھی۔
کابینہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جنس اینڈسکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی سمری مؤخر کر دی جب کہ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی2سال کیلئےتقرری کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری اور پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری کی منظوری دی۔
سی پیک اتھارٹی ،چینی وزارت ماحولیات میں مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو، رواں مالی سال کے 6ماہ میں اضافی اخراجات کی اسٹیٹمنٹ جاری کرنےکی منظوری۔
البتہ کابینہ نے نیپرا کی سالانہ رپورٹ کا ایجنڈا مؤخر کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو کارکردگی سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ طرز پر سالانہ کارکردگی عوام کےسامنے رکھیں۔.
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ہدایت دی کہ پاکستان میں تعینات سفیرپیشگی اطلاع کےبغیرکسی وزیرسےملاقات نہیں کرے گا، وزارت خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا،دیگر وزراسےملاقات کر سکیں گے جبکہ ایسی ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے نمائندہ بھی شریک ہوگا۔