جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اسلام آباد اور راولپنڈی میں رینجرز کی مزید تعیناتی کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں مزید رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر وزارت داخلہ نے دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں مزید رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، رینجرز کی تعیناتی کیلئے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست کی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد کیلئے رینجرز کے 2 او راولپنڈی کیلئے ایک رینجرز ونگ تعینات ہوگا جب کہ ایف سی کو بھی آنسو گیس استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

دریں اثنا ذرائع لانگ مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے وزارت داخلہ میں بھی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خود لانگ مارچ اور ملک بھر کی ریلیوں کی مانیٹرنگ کریں گے اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ ودیگر افسران بھی کنٹرول روم سے ما نیٹرنگ کرینگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی پی اور وزارت داخلہ کے کنٹرول رومز سے باقاعدہ مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے لیے اسلام آباد سیف سٹی کے ناکارہ کیمروں کی بھی مرمت کرلی گئی جب کہ مختلف مقامات پر اضافی کیمرے بھی نصب کردیے گئے ہیں اور کسی بھی صورتحال میں وزارت داخلہ ہدایات جاری کرے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں