تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سرحدوں پر مارکیٹوں کے قیام کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں سرحدوں پر اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹس کے قیام پر غور کیا گیا جب کہ سرحدوں پربسنےوالی آبادیوں کو سہولت کیلئےمارکیٹوں کےقیام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

پاک افغان بارڈر پر12 اور پاک ایران سرحدپر6 مارکیٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وزیراعظم نےبلوچستان میں 2 اور کےپی میں ایک بارڈر مارکیٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ بارڈر مارکیٹوں سےکاروبار،تجارت کے بہترمواقع میسر آئیں گے، سرحدی علاقوں پر مقیم آبادی خصوصاً نوجوانوں کوفائدہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرحدوں باڑ کی تنصیب سے آمد و رفت اور تجارت منظم کرنے میں مددملےگی، باڑ کی تنصیب سےاسمگلنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ منظور شدہ راہداریوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور بارڈر مارکیٹس میں اسٹاف کی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے۔

Comments

- Advertisement -