اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان میں 5 ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک نے مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے، اسپانسرز نے اس اقدام کو ملکی معیشت کیلئے خوش آئید قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ایک خصوصی تقریب میں 5ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی منظوری دی۔

- Advertisement -

جس بینکوں کی منظوری دی گئی ان میں ہیوگو بینک لمیٹڈ، کے ٹی بینک پاکستان لمیٹڈ، مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ، رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔

ڈیجیٹل بینک

اس حوالے س ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان اداروں کا انتخاب مختلف معیار کی بنیاد پر جامع اور سخت جائزے کے بعد کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کے روشن مستقبل کیلئے اسٹیک ہولڈرز سےتعاون کیلئے کوشاں ہیں۔

دوسری جانب مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے اسپانسرز نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیجیٹل بینکوں کی منظوری کے تاریخی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ملک میں مالی شمولیت کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل بینکوں کو متعارف کرایا جارہا ہے،بینکنگ شعبے کی ضرورت کے مطابق بینکنگ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل بینکنگ کے شعبے میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں،اس شعبے کو کچھ چیلنجز بھی درپیش ہیں،چیلنجز میں سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا پرائیویسی شامل ہیں،ان بینکوں کو ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خطیر سرمایہ کاری کرنی ہوگی،اسٹیٹ بینک صارفین کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کے لیے جنوری 2023ء میں پانچ کامیاب درخواست گزاروں کو این او سی جاری کیے تھے۔ ضروری شرائط مکمل کرنے کے بعد ان اداروں کو اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں