منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

چہلم امام حسین ؓ پر فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے چہلم امام حسین ؓ پر ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت نےجی بی، آزادکشمیر اور چاروں صوبوں کیلئے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی ہے۔

سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ چہلم کے موقع پرفوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی فرائض انجام دے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کیساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز بھی خدمات انجام دیں گی پاک فوج کےجوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد،بحالی کےکاموں پرمامور ہیں پاک فوج سیلاب ڈیوٹی کیساتھ ساتھ چہلم کی سیکیورٹی کیلئے بھی خدمات دےگی۔

راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ چہلم امام حسینؓ پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام فورسز کا استعمال کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی اقدامات کئےجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں