تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پنجاب میں محرم سیکیورٹی پلان کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں محرم سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں یوم عاشور کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان سمیت چار نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں دی گئی منظوری کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام کو صوبے بھر مین موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ حساس مقامات اور جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ یوم عاشور پر قیام امن کے لیے ضلع کی سطح پر میٹنگز کی جائیں اور ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزرا اور مشیران سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

اجلاس میں کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی گئی جس کے سربراہ صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری ہونگے اس کے علاوہ کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی ازسرنو کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی جس کے سربراہ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن و کوآپریٹو راجا بشارت ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -