بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

این سی او سی اور سرکاری محکموں کے لیے نئے نظام کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) اور دیگر سرکاری محکموں کے لیے نئے نظام کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں 3نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا اور این سی اوسی سمیت دیگر سرکاری محکموں کے لیے نئے نظام کی منظوری دی گئی۔

ذرایع نے بتایا کہ اجلاس میں ای سی سی سال 2020 کے لیے تمباکو کی کم از کم قیمت منظور کی گئی ہے، منظوری پرائس اینڈ گریڈرویژن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ تمباکو کی قیمتیں 101 سے 233 روپے کے درمیان مقرر کی گئیں جبکہ بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی معاونت پر بھی غور کیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پاک فوج کو رواں سال پاسکو سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی منظوری دی گئی۔ ادائیگی پر گندم پاسکو سے فوج کو فراہم کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں