ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری دے دی۔

ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کر دی گئیں جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

حلقہ بندیوں پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کیے جائیں گے جبکہ اعتراضات کی سماعتیں 25 نومبر تک ہوں گی۔ حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروائے جائیں گے، مذکورہ رپورٹ عوام کی آگاہی کیلیے شائع کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 21 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروائے جائیں گے جبکہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا تھا کہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی جس کی اشاعت کے 54 دن کے بعد جنوری کے آخر ی ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں