بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

280 ارب روپے لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کا اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال کے آخری ورکنگ ڈے پر 280 ارب روپے کے پراجیکٹ منظور کیے گئے۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایکنک نے 280 ارب روپے لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی، سیلاب سے تحفظ سے متعلق 194 ارب 62 کروڑ لاگت کا قومی منصوبہ منظور کیا گیا جبکہ اس منصوبے پر 10 ارب 86 کروڑ روپے بیرونی فنانسنگ کی مد میں خرچ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں تھرکول کومکھی فراش لنک کینال کے ذریعے پانی کی فراہمی کا منصوبہ منظور کیا گیا، اس منصوبے پر 12 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت بجلی کی پیداوار اور آبپاشی کیلیے 22 کیوسک پانی دستیاب ہوگا۔

- Advertisement -

اجلاس میں سال 2022 میں آنے والے سیلاب سے بحالی کا ایک اور بڑا منصوبہ منظور کیا گیا، کچھی کینال منصوبے پر 8 ارب 28 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ایکنک نے نیو بالاکوٹ سٹی ڈیویلپمنٹ منصوبہ کی راہ میں تکنیکی مسائل دور کرنے کی ہدایت کی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملک کے 36 اضلاع میں بچوں میں غذائی قلت اور اسٹنٹنگ کی روک تھام کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا، اس منصوبے کو وفاقی حکومت بیرونی مالی امداد کے ذریعے مکمل کرے گی۔

ایکنک نے 36 کلو میٹر طویل سندھ کوسٹل ہائی وے کی تعمیر کی بھی منظوری دی، اس منصوبے پر 16 ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی، سندھ حکومت وفاقی پی ایس ڈی پی کے ذریعے منصوبہ مکمل کرے گی۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے نارنگ منڈی اور نارووال لنک کی تعمیر کا منصوبہ بھی اجلاس میں منظور کیا گیا، پنجاب اور وفاقی حکومت 50،50 فیصد فنڈز خرچ کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں