اشتہار

کےالیکٹرک کے لئے یکساں ٹیرف کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کےالیکٹرک کے لئے یکساں ٹیرف کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاور ڈویژن نے پاور سیکٹر کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن پر سمری پیش کی۔

کےالیکٹرک اور سرکاری ڈسٹری بیوشن کیلئے یکساں ٹیرف رکھاجا سکتا ہے۔ یکساں ٹیرف کیلئے کےالیکٹرک کے قابل اطلاق یونیفارم چارجز میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

ای سی سی نے کےالیکٹرک کے لئے یکساں ٹیرف کی منظوری دیدی جب کہ میسرزوٹیرابی وی میرین انٹرنیشنل کی پیش کم بولی کی منظوری دی۔

کمیٹی نے ایک لاکھ 20 ہزارٹن گندم درآمد کے تیسرےٹینڈر کی منظوری دی۔ ویٹیرا کمپنی نے 405 ڈالر فی میٹرک ٹن کی کامیاب بولی دی۔

اجلاس میں ایل پی جی پر پیٹرولیم لیوی ریٹ پر غور کیا گیا۔ کمیٹی کی وزارت پیٹرولیم کوایل پی جی پر پٹرولیم لیوی پرنظر ثانی کی ہدایت کی ہے۔

ای سی سی نے چینی فرموں سے 2 لاکھ ٹن یوریا درآمد کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔ یوریا 500ڈالر فی ٹن کی شرح سےمؤخرادائیگی پر حاصل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں