ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پنجاب میں پولیس و دیگر محکموں کیلیے 1200 ڈرون کیمرے خریدنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پبلک سیفٹی اور عوام کو سہولتیں دینے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

صوبے میں پولیس اور دیگر محکموں کے لیے 1200 ڈرون کیمرے خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیسنگ کے نظام کو جدید بنائیں گے، پولیس کے لیے ایک ہزار سے زائد ڈرون کیمرے خریدے جائیں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے جلسے، خصوصاً محرم اور مذہبی تہواروں کی مانیٹرنگ ہوگی۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ڈرون ٹیکنالوجی کی معروف چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں