اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا میں کمرشل کورٹ قائم کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا حکومت تجارتی تنازعات کے حل کے لیے کمرشل کورٹ قائم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی نے کے پی تجارتی تنازعات بل 2022 کی منظوری دے دی ہے۔

بل میں واضح کیا گیا ہے کہ تاجروں میں 3 لاکھ یا اس سے زیادہ کا تنازع اب تجارتی عدالت حل کرے گی تجارتی تنازعات کے کیسز کا ایک یا دو پیشی میں حل نکالا جائے گا۔

بل کے مطابق تمام جاری تجارتی یامالی تنازعات فوری تجارتی عدالت منتقل کیےجائیں گے جب کہ اپیلیٹ ٹریبونل چئیرمین اور ایک قانونی ماہر کے ساتھ 5 ارکان پرمشتمل ہوگا۔

تجارتی کورٹ کے قیام کا مقصد، سول کورٹ پر کیسز کا بوجھ کم کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں