اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تخفیف غربت کیلئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ای سی سی نےتخفیف غربت کیلئےفنڈزکی فراہمی کی منظوری دے دی۔ بی آئی ایس پی کی کیش امداد کو احساس کفالت پروگرام کےتحت کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے75ملین کی فنڈنگ اور وزارت ہاؤسنگ کیلئے43ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
انفارمیشن براڈکاسٹنگ ڈویژن کیلئے17.63ملین اور وزارت انسدادمنشیات کیلئے50 لاکھ روپےکی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔
سائنس اینڈٹیکنالوجی کیلئے317 ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےلئے 54 ملین روپےکی سپلیمنٹری گرانٹ اور نان گزٹیڈملازمین کےگروپ انشورنس فنڈکیلئے3.36 ارب کی منظوری دی گئی۔