اقتصادی رابطہ کمیٹی نےبجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کیلئےفیول ایڈجسٹمنٹ کی سمری منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراقتصادی امور عمرایوب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے15 نکات میں سے 11 نکات کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مضرصحت میٹھےمشروبات اور تمباکو پرٹیکس لگانےکی سمری مؤخر کر دی ہے جب کہ کھادکےکارخانوں کیلئےلیٹ پیمنٹ سرچارج کی سمری منظور کر لی ہے۔
پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلئےتکنیکی اور پاورڈویژن کےاخراجات کیلئے3کروڑکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔
گندم کی درآمدسے متعلق چھٹا ٹینڈر کھولنےکی منظوری مؤخر کر دی گئی ہے البتہ افغانستان کوگندم کی فراہمی کی سمری منظور کی گئی ہے۔ ورلڈفوڈپروگرام کی اسٹریٹیجی کےتحت گندم افغانستان کو برآمد ہو گی۔
پاک فضائیہ کےاہلکاروں کیلئےسیکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کی سمری منظور ہوئی ہے، کےپی کےتیل وگیس نکالنے والے اضلاع میں گیس نیٹ ورک بحالی کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں اسٹریٹیجک اسٹیٹ پالیسی فریم ورک کی منظوری دیدی گئی اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلےکی سمری مؤخر کی گئی۔