منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

اپریل 2025 پاکستان کی تاریخ کا دوسرا گرم ترین مہینہ

اشتہار

حیرت انگیز

موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بھی شدید متاثر کیا ہے رواں برس اپریل کا مہینہ پاکستان کی تاریخ کا دوسرا گرم ترین اور ساتواں خشک ترین اپریل رہا۔

موسمیاتی تبدیلیوں نے زمین پر کے حالات کو تلپٹ کر کے رکھ دیا ہے۔ بے موسم برساتیں، آئے روز کے سمندری طوفان، سیلاب، زلزلوں سے لوگوں کی زندگیوں میں پریشانیاں بڑھا اور عالمی معیشت کو تہہ وبالا کر رہی ہے۔

پاکستان بھی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہیں، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں برس 2025 کا گزرا مہینہ اپریل پاکستان کی تاریخ کا دوسرا گرم ترین اور ساتواں خشک ترین اپریل رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس اپریل میں اوسط درجہ حرارت 27.91 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.37 ڈگری زیادہ ہے۔

اپریل میں دن کے درجہ حرارت میں معمول کے درجہ حرارت سے 4.66 جب کہ رات میں 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

17 اپریل کو شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جا پہنچا جو ملک کا گرم ترین دن رہا۔

ماہرین نے شدید گرمی کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

کاربن کا 75 فی صد اخراج کرنے والے 10 ممالک ہی 85 فی صد گرین فنانس لے جا رہے ہیں، مصدق ملک

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں