اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اے پی ایس حملہ : 3 مجرمان کی پھانسی پرعمل درآمد روک دیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اےپی ایس حملے کے تین مجرموں کی سزائےموت پرعملدرآمدروک دیاگیا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا.

تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور حملے میں ملوّث پھانسی کے سزا یافتہ مجرمان محمد زبیر، علی رحمان ، تاج محمد کی سزا پرعمل درآمد سپریم کورٹ نے روک دیا.

 ان مجرموں نے اپنی سزاﺅں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی تاہم وہاں ان کی اپیلوں کی سماعت نہ ہوئی جس کے بعد ان تینوں نے سپریم کورٹ نے رجوع کیا تھا۔

جسٹس دوست محمد اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سزائے موت پر عملدرآمد روک کر اٹارنی جنرل کو سولہ فروری کے نوٹس جاری کردیئے.

عدالت نے اٹارنی جنرل سے پشاور ہائیکورٹ میں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اب تک کی کارروائی سے متعلق جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ملزمان پراے پی ایس حملے میں سہولت کاراور معاونین کا کردار ادا کرنے کا الزام تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں