جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث دہشت گرد اٹلی سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث اہم دہشت گرد کو اٹلی سے گرفتار کرنے کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا.

پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اے پی ایس حملے میں ملوث ایک اہم دہشت گرد کو اٹلی سے گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملزم عثمان غنی کو پرواز نمبر ای وائی 231 سے گزشتہ رات پاکستان لایا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد عثمان کا تعلق صوابی سے ہے، اسے بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق دہشت گرد عثمان آرمی پبلک اسکول پر حملے کے علاوہ دہشت گردی کی دیگر واردتوں میں بھی ملوث ہے۔ اسے انٹرپول نے اٹلی سے حراست میں لیا تھا۔

- Advertisement -

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کرکے 134 بچوں سمیت تقریباً 148 افراد کو شہید کردیا تھا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں