ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اپٹما نے فی یونٹ ٹیرف پر حکومت سے بڑی رعایت مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپٹما نے فی یونٹ ٹیرف پر 10 روپے 85 پیسےکی رعایت مانگ لی، بجلی کی حالیہ قیمتوں پر انڈسٹری ایکسپورٹ نہیں کرپارہی۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی کےعہدیداران نے پریس کانفرنس کی جس میں اپٹما نے حکومت سے فی یونٹ ٹیرف پر 10 روپے 85 پیسےکی رعایت مانگ لی ہے۔ آصف انعام نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بجلی کا مسابقتی ٹیرف ضروری ہے۔

چیئرمین اپٹما آصف انعام کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت کے ساتھ ٹیرف پر معاملات طے پاجائیں گے۔ نگراں وزیرتوانائی اور وزیر تجارت کے ساتھ ملاقات مثبت رہی،

- Advertisement -

آصف انعام نے کہا کہ اگر ملکی برآمدات کو بڑھانا ہے تو بجلی کا مسابقتی ٹیرف ضروری ہے۔ بجلی کی حالیہ قیمتوں کے باعث انڈسٹری ایکسپورٹ نہیں کرپارہی ہے۔

سابق چیئرمین اپٹما نے کہا کہ مالی سال 2022 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 ارب ڈالرز تھیں۔ مالی سال 2023 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 16 ارب ڈالرز رہیں۔

انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے ایکسپورٹس کا ٹارگٹ25ارب ڈالرزہے۔ بنگلہ دیش اپنی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 48 سے 70 ارب ڈالرز کرنے کی بات کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں