بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج حملہ ،شہداء کے اہل خانہ کو کم از کم 25 لاکھ روپے دیئے جائیں،عقیل کریم ڈھیڈی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو کم از کم 25 لاکھ روپےدیئے جائیں ، بروکرز ایسوسی ایشن، سرمایہ کار اور اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے فنڈ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ پولیس ، رینجرز اور اسٹاک ایکس چینج کی سکیورٹی نے دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا، دشمن ممالک نے ہم پر دہشت گردی تھوپی تھی ، ہم اپنے سکیورٹی کے اداروں پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں۔

کراچی اسٹاک بروکر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے میں جو شہید یا زخمی ہوئے ہیں ان کی بھر پور معاونت کی جائے گی، بروکرز ایسوسی ایشن، سرمایہ کار اور اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے فنڈ جمع کرنا شروع کر دیا ہے، اس فنڈ کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔

عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ شہدا کی جانوں کا بدل نہیں ہوسکتا ہے ، فنڈ کا مقصد شہدا کے بچوں کی تعلیم اور گھروں اخراجات اٹھانا ہے ، آئندہ 48 گھنٹے میں یہ فنڈز تقسیم کر دیں گے۔

مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے کون تھے ؟ عقیل کریم ڈھیڈی کا اہم بیان سامنےآگیا

انھوں نے مطالبہ کیا کہ شہدا کے اہل خانہ کو کم از کم 25 لاکھ روپے اور دہشت گردوں کو مارنے والے پولیس اہلکاروں کو انعام بھی دیا جائے گا ، قربانی کو بروکرز اور سرمایہ کار نہیں بھولیں گے ہم ساتھ کھڑے ہوں گے تو دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

گذشتہ روزمعروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے‌ حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے ،اسٹاک ایکسچینج کو 5 سال سے تھریڈز تھیں، سیکیورٹی عملے نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ بھاری اسلحہ کیساتھ 4دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسٹاک ایکسچینج میں کام معمول کے مطابق جاری رہا، حملے کے دوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔

خیال رہے یاد رہے کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہواتھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں