ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے کون تھے ؟ عقیل کریم ڈھیڈی کا اہم بیان سامنےآگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے، بھاری اسلحہ کیساتھ 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تاہم حملے کےدوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے‌ حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے ،اسٹاک ایکسچینج کو 5 سال سے تھریڈز تھیں، سیکیورٹی عملے نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ بھاری اسلحہ کیساتھ 4دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسٹاک ایکسچینج میں کام معمول کے مطابق جاری رہا، حملے کے دوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔

یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹےتک سیکیورٹی اداروں ن ےسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کاکہنا تھا کہ ہلاک چار دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جب کہ اس کا تعلق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کیچ سے نکلا ہے جبکہ مزید دہشتگردوں کی شناخت کےلئےنادراکی مدد لی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں