ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر ختم

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید کا پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ سفر نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ختم ہوگیا۔

لاہور قلندرزکی  انتظامیہ کا کہنا ہے عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کےساتھ سفر خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ عاقب جاوید نے آٹھ سال تک  قلندرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں

عاقب جاوید کی کوچنگ میں ٹیم نے پی ایس ایل کے دو ٹائٹلز جیتے۔

- Advertisement -

ان کا لاہور قلندرز کے ساتھ تعلق انتہائی اہم رہا کیونکہ وہ قلندرز کے ویژن کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے، خاص طور پر فرنچائز کے اہم پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کےلیے اہم کردار ادا کیا۔

ان کی محنت اور لگن سے لاہور قلندرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کیا اور مستقبل کے لئے مضبوط بنیادوں پر ان کو سیکھنے کی بنیاد فراہم کی۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ قلندرز کے ساتھ وقت ایک ناقابل فراموش سفر رہا ہے، جو یادگار لمحات اور اہم کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائز کی میدان کے اندر اور باہر کامیابیوں میں حصہ ڈالنا ایک قابل فخر تجربہ تھا، تاہم، 8 شاندار سالوں کے بعد مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اب قومی ٹیم کے ساتھ نئے چیلنج کو قبول کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے پرجوش ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ میں اپنی مہارت اور جذبہ کے ساتھ ملک کے لیے نمایاں کردار ادا کر سکوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں