بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اے آر رحمٰن ریو اولمپکس کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ریو اولمپکس 2016 کے لیے بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کو بھی خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی اداکار سلمان خان، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا اور سچن ٹنڈولکر کو بھی دیا جا چکا ہے۔

اے آر رحمٰن نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ وہ اولمپک گیمز میں بھارتی دستے کے خیر سگالی سفیر مقرر ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

rahman

بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل راجیو مہتا نے کہا کہ ہم آے آر رحمٰن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ فنکار نے ہماری درخواست قبول کی۔ خیر سگالی سفیر کے طور پر ان کا تقرر بھارت میں اولمپک کھیلوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میوزک انڈسٹری کی ایک نمایاں شخصیت کی جانب سے ہمارے ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کرنا ایک خوش آئند بات ہے۔ یہ عمل عام لوگوں کو ایتھلیٹکس کھیلوں کی طرف راغب کرے گا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان ریو اولمپکس کے لیے بھارتی سفیر نامزد

ریو اولمپکس 2016 اگست سے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں شروع ہوجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں