پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

اے آر رحمان کی اہلیہ سے علیحدگی پر من گھڑت خبریں پھیلنے والوں کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمان نے سابق اہلیہ سائرہ بانو سے علیحدگی پر غلط اور من گھڑت خبریں پھیلنے والوں کو وارننگ جاری کر دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اے آر رحمان نے 19 نومبر کو سائرہ بانو کے ساتھ شادی کے 29 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور تب سے ہی ان دونوں سے متعلق طرح طرح کی خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں۔

اے آر رحمان کی قانونی ٹیم نے تین صفحات پر مشتمل نوٹس شیئر کیا جس میں گلوکار اور ان کی فیملی سے متعلق قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلیے بہتان لگانے والوں کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ’میرا مؤکل بہتا لگانے والوں کو مطلع کرتا ہے کہ وہ اگلے ایک یا زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے میں ان سے اور فیملی سے متعلق قابل اعتراض مواد ہٹا دیں، ورنہ بھارتیہ نیایا سنہیٹا 2023 کے سیکشن 356 کے تحت ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔‘

اے آر رحمان کی سائرہ بانو سے علیحدگی کو ان کے بینڈ کی گٹارسٹ موہن دی سے جوڑا گیا تھا جنہوں نے 20 نومبر کو اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر اے آر رحمان اور موہن دی کے درمیان مبینہ تعلقات کا دعویٰ کیا گیا لیکن اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی قانونی ٹیم نے دعوے کو مسترد کیا۔

سائرہ بانو کی وکیل وانڈانا شاہ نے بتایا کہ میری مؤکلہ اور گلوکار نے علیحدگی کا فیصلہ خود کیا ہے، اس میں موہن دی کا کوئی عمل دخل نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں