پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کیا سائرہ بانو سے علیحدگی کے بعد اے آر رحمان موسیقی سے بریک لے رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سائرہ بانو سے طلاق کے بعد نامور بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان سے متعلق یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ اپنے کام سے بریک لے رہے ہیں۔

موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو نے حال ہی میں شادی کے 29 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا، حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیوی سے علیحدگی کے بعد اے آر رحمان میوزک کمپوزیشن سے ایک سال کا وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان اور بیٹے امین نے فوری طور پر ان قیاس آرائیوں پر ردعمل دیا اور ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

اے آر رحمان کی اہلیہ سے علیحدگی پر من گھڑت خبریں پھیلنے والوں کو وارننگ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اے آر رحمان سے متعلق پوسٹ پر بیٹی خدیجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ایسی بےکار افواہیں پھیلانا بند کریں‘۔

دوسری جانب اے آر رحمان کے بیٹے امین نے بھی ان افواہوں کا جواب دیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جھوٹی خبر ہے، اس طرح کی پوسٹ کرنا غلط ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irshad pklr (@_irshad_pklr_)

واضح رہے کہ اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے 29 سالہ شادی کے بعد طلاق کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا، اس جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اے آر امین جبکہ دو بیٹیاں خدیجہ اور رہیمہ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں