تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کا ڈرون مار گرایا

ریاض: عرب اتحادی فورسز نے ایک بار پھر یمن سے اڑنے والا حوثی باغیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے باغی دہشت گرد ڈرون طیارے کے ذریعے سعودی عرب کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن عرب اتحادی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی حصے میں ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا جس کے باعث علاقہ دہشت گردوں کے حملے سے بچ گیا۔

تباہ شدہ ڈرون کی باقیات زمین پر گرنے سے بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام ہوگیا، سعودی اتحادی افواج

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے صنعاء سے ایک بمبار ڈرون فضاء میں چھوڑا جو 35 کلو میٹر کی دوری کے بعد عمران گورنری میں شہریوں پرجا گرا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پر حملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے، حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -