تازہ ترین

ترک بحری جہاز پر حملہ، عرب فوجی اتحاد نے ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد کردی

ریاض: عرب فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے بندر گاہ پر  ترک بحری جہاز پر حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یمن کے الحدیدہ بندہ گاہ پر موجود ترکی کے بحری جہاز پر حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری آج عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں پر عائد کردی ہے۔

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ترک بحری جہاز پر حوثی باغیوں نے حملہ کیا، بحری جہاز گندم لے کر خطے میں داخل ہوا تھا جسے جنگ زدہ علاقوں میں موجود عوام تک پہنچانا تھا۔


عرب اتحادی فوج کی یمن میں فضائی کارروائی، حوثی باغیوں کا میزائل حملہ


انہوں نے کہا کہ یمن میں حوثی باغی عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، ان تک پہنچائی جانے والی سہولیات کو بھی لوٹا جارہا ہے، یمن کے عوام حوثی باغیوں کے زیر تسلط ہیں تاہم ان تک ریلیف فراہم کی جائے گی، اور مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے سقطری جزیرے میں شاہ سلمان ریلیف مرکز قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ صعدہ گورنری کی مزید کئی علاقوں اور قصبوں کو باغیوں سے چھڑانے کے بعد ان پر یمنی پرچم لہرا دیا گیا ہے، جبکہ سرحدی علاقوں پر حالات قابو میں ہیں۔


سعودی عرب کے شہر جازان پر حوثیوں کا میزائل حملہ


خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر مسلسل بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جارہا ہے، جسے سعودی عرب کے اتحادی فوج اپنے مضبوط دفائی نظام کے ذریعے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں، جبکہ گذشتہ روز ہی سعودی عرب کے صوبے جازان پر حوثی باغیوں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -