تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

یو اے ای میں عرب انجینئر کو انصاف مل گیا!

متحدہ عرب امارات میں عدالت نے معاون عرب انجینیئر کو کاشتکار کے پیشے پر بلانے والی نجی کمپنی سے انصاف دلا دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں راس الخیمہ سول کورٹ نے نجی کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ معاون انجینیئر کو محنتانے، نہایتہ الخدمہ اور قانون کے منافی برطرفی کی تلافی کے طور پر 25.7 ہزار درہم، وطن واپسی کا ٹکٹ اور کیس کی فیس و دیگر اخراجات ادا کرے۔

مذکورہ نجی کمپنی کے خلاف عرب انجینیئر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسے کمپنی نے کمپنی نے انجینیئر کی آسامی کا کوٹا نہ ہونے پر کاشتکار کے پیشے پر بلایا تھا۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ملازمت کے معاہدے میں کاشتکار دکھایا گیا تھا تاہم معاون انجینیئر اور ٹیکنیشن کی خدمات لی گئیں۔ تنخواہ 2668 درہم تھی۔ چار برس تک کام کیا تاہم 5 ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی۔

عرب انجینیئر نے عدالت میں کمپنی سے 44 ہزار 595 درہم کے بقایا جات دلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مذکورہ کیس کی عدالت میں سماعت ہوئی تو کمپنی کے نمائندے نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس نے خود ہی ملازمت چھوڑی جبکہ وہ کمپنی سے 3308 درہم قرض لیے ہوئے ہے۔ تاہم کمپنی کے نمائندے نے یہ اعتراف کیا کہ مذکورہ ملازم کو 5 ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔

عدالت نے تمام تفصیلات اور ثبوتوں کو سامنے رکھ کر معاون انجییئر کے حق میں فیصلہ جاری کیا ہے۔

Comments