اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری، 40 حوثی جنگجو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

صنعاء:یمن میں سرکاری فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ عرب اتحادی فوج نے حجتہ اور الضالع گورنریوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حجتہ گورنری میں عبس ڈائریکٹوریٹ کےنواحی علاقے بنی حسن اور مستبا کے مقامات پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں حوثیوں کا اسلحہ ڈپو اور دیگر کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

حجتہ میں عرب اتحادی فوج کی بمباری سے 23 ملی میٹر دھانے والی ایئرکرافٹ گنوں اور دیگر بھاری اسلحہ کو تباہ کیا گیا۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں الضالع گورنری میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر عرب اتحادی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

- Advertisement -

الضالع گورنری میں سوموار کے روز ہونے والی لڑائی میں 40 حوثی دہشت گرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایاکہ الضالع گورنری کے الدمت شہرمیں حوثیوں کو 20 جنگجوؤں کی لاشیں لے جاتے دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عدن میں منعقد ایک اہم اجلاس میں یمنی کابینہ نے حوثی ملیشیا اور ایران میں اس کے حامیوں پر الزام عائد کیا تھاکہ وہ اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی بین الاقوامی حمایت کے حامل سیاسی حل کی جانب ہر اقدام سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ کے نئے محاذ کھول لیتی ہے۔

رواں ماں یمن میں عرب اتحاد کے طیاروں نے الضالع صوبے میں قعطبہ شہر کے مغرب میں حوثی ملیشیا کے ایک مجمع کو بم باری کا نشانہ بنایا تھا، بیت الشوکی کے علاقے میں ہونے والے کارروائی کے نتیجے میں ملیشیا کے 31 ارکان ہلاک اور 60 سے زخمی ہوئے۔

حملے میں عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، ادھر قعطبہ کے شمال میں مریش کے علاقے میں یمنی فوج کی العمالقہ فورسز کے یونٹوں نے پہاڑی علاقے کے نزدیک حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور کمک پر راکٹوں کے ذریعے بم باری کی تھی ، اس کے نتیجے میں ملیشیا کی عسکری گاڑیاں جل گئیں اور 29 باغی ہلاک اور 54 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں