جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

یمن: سعودی اتحادی افواج کا آپریشن، ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر کنٹرول سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

صنعا: سعودی اتحادی افواج کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے اور مرکزی ایئر پورٹ کے داخلی راستے پر کنٹرول بھی سنبھال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے یمن میں برسرپیکار اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف بڑا آپریشن الحدیدہ بندرگاہ پر شروع کر رکھا ہے جبکہ یمن کے مرکزی ایئر پورٹ پر فورسز نے کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فورسز کی کارروائیوں کا حوثی باغیوں کی جانب سے جوابی ردعمل آرہا ہے اور سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

سعودی اتحادی افواج کی یمن میں کارروائی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش


علاوہ ازیں حوثی ملیشیا کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے اپنے جنگجوؤں کے نام جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ الحدیدہ پر کیے گئے حملے کو ہر صورت میں ناکام بنانے کے لیے مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے اس اسٹریٹیجک نوعیت کی بندرگاہ کی بازیابی کا فوجی آپریشن بدھ تیرہ جون سے شروع کر رکھا ہے۔


سعودی اتحادی افواج کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی


واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی جانب سے اس آپریشن کے آغاز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور حوثی باغیوں کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے میز پر آنا چاہیے، لڑائی مسئلے کا حل نہیں اس سے نقصان ہوگا۔

دوسری جانب یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں